فلسطینی ریاست کی حمایت پر ٹرمپ کی کینیڈا کو دھمکی، روس کو جنگ ختم کرنے کے لیے ڈیڈ لائن

واشنگٹن – یکم اگست 2025:
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کینیڈا کے ساتھ ویسا ہی سلوک کیا جائے گا جیسا وہ دوسروں کے ساتھ کرتا ہے۔ یہ بیان کینیڈا کی جانب سے فلسطین کو خودمختار ریاست تسلیم کرنے کے بعد سامنے آیا ہے۔

نئے بین الاقوامی ٹیرف آرڈر پر دستخط کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا، "مجھے کینیڈا بہت پسند ہے، میرے وہاں کئی دوست ہیں۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ امریکہ نے ہمیشہ کینیڈا کی حفاظت کی ہے — اب یہ دیکھنا ہے کہ وہ خود کیا رویہ اختیار کرتا ہے۔”

ٹرمپ نے کینیڈا کے فلسطین کو تسلیم کرنے کے فیصلے کو ناپسندیدہ قرار دیا تاہم ساتھ ہی کہا کہ یہ فیصلہ دونوں ممالک کے درمیان معاہدوں کے لیے رکاوٹ نہیں بنے گا۔ البتہ، انہوں نے یہ اشارہ ضرور دیا کہ اس فیصلے کا اثر مستقبل کے تجارتی تعلقات پر پڑ سکتا ہے۔

روس کو جنگ روکنے کا الٹی میٹم

روسی یوکرین جنگ کے حوالے سے ٹرمپ نے ماسکو کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ آٹھ اگست تک جنگ ختم کرنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کیے جائیں، ورنہ امریکہ کی جانب سے مزید اقتصادی پابندیاں عائد کی جائیں گی۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا، "روس جو کچھ کر رہا ہے وہ ناقابل قبول ہے۔ ہر ہفتے سات ہزار روسی اور یوکرینی فوجی ہلاک ہو رہے ہیں۔ یہ جنگ اب بند ہونی چاہیے۔”

انہوں نے اس جنگ کو "افسوسناک اور غیر ضروری” قرار دیا اور کہا کہ اگر روس نے سنجیدہ اقدامات نہ کیے تو امریکہ معاشی دائرہ مزید تنگ کر دے گا۔

غزہ کی صورتحال اور امریکی امداد

غزہ میں انسانی بحران پر بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے صورتحال کو "ہولناک” قرار دیا۔ انہوں نے بتایا کہ امریکہ نے حال ہی میں غزہ میں خوراک کے لیے 6 کروڑ ڈالر کی امداد بھیجی، مگر "کسی نے شکریہ تک نہیں کہا۔”

ٹرمپ نے کہا، "غزہ کی صورتحال اچھی نہیں ہے۔ ہم مدد کر رہے ہیں — لیکن دنیا کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔”

انہوں نے مزید کہا کہ مشرق وسطیٰ کے حالیہ دورے میں انہوں نے متعدد علاقائی رہنماؤں سے ملاقات کی، اور "ہر کسی نے یہی کہا کہ ‘ایک سال پہلے تک امریکہ ختم ہو چکا تھا۔‘ لیکن اب ایسا نہیں ہے۔”

More From Author

پاکستان پہلی بار امریکہ سے خام تیل درآمد کرے گا، Cnergyico اور Vitol کے درمیان تاریخی معاہدہ طے پا گیا

ٹرمپ کا “امریکہ کو دوبارہ صحت مند بنانے” کا عزم، صدارتی فٹنس ٹیسٹ بحال کرنے کا اعلان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے