Responsibility of Forming Interim Government in Syria Assigned to Muhammad Al-Bashir

شام میں عبوری حکومت بنانے کی ذمہ داری محمد البشیر کے سپرد کردی گئی

شام میں عبوری حکومت بنانے کی ذمہ داری محمد البشیر کے سپرد کردی گئی
ملٹری آپریشنز ڈیپارٹمنٹ کے کمانڈر احمد الشرع کی محمد البشیر سے ملاقات
محمد البشیر کو شام میں عبوری حکومت کی تشکیل کی ذمہ داری سونپی گئی
شامی دارالحکومت دمشق میں حالات معمول پر آنے لگے،عرب میڈیا

شام میں عبوری حکومت بنانے کی ذمہ داری محمد البشیر کے سپرد کردی گئی شامی میڈیا کے مطابق ملٹری آپریشنز ڈیپارٹمنٹ کے کمانڈر احمد الشرع نے محمد البشیر سے ملاقات کی،اس دوران یہ اطلاعات سامنے آئیں کہ محمد البشیر کو شام میں عبوری حکومت کی تشکیل کی ذمہ داری سونپی گئی ہے،میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ بات شامی مسلح حزب اختلاف کے آپریشنز کے کمانڈر احمد الشرع، وزیراعظم محمد الجلالی اور سالویشن گورنمنٹ کے سربراہ محمد البشیر کے درمیان ہونے والی اس ملاقات کے بعد سامنے آئی ہے جس کا مقصد اقتدار کی منتقلی کے انتظامات کا تعین کرنا اور شام کو افراتفری کی حالت میں داخل ہونے سے بچانا ہے،دوسری جانب شامی دارالحکومت دمشق میں حالات معمول پر آنے لگے، جنگجوؤں نے دن کے اوقات میں دمشق سے کرفیو اٹھانے کا اعلان کر دیا، بینک بھی کھولنے کی منظوری دے دی گئی

More From Author

Israeli Prime Minister Declares War in Gaza Will Not EndOngoing Genocide of Innocent Palestinians in Gaza

اسرائیلی وزیراعظم کا غزہ میں جنگ ختم نہ کرنے کا اعلان

(Netanyahu Threatens Hamas with Dire Consequences for Not Releasing Hostages)

نیتن یاہو کی یرغمالیوں کو رہا نہ کرنے پر حماس کو بھیانک نتائج کی دھمکی