سیلاب زدہ علاقوں میں پاک فوج کی ریسکیو اور ریلیف سرگرمیاں تیز

اسلام آباد:
پاک فوج نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف کی کارروائیاں مزید تیز کر دی ہیں۔ انجینئر کور کے دستے شانگلہ اور بونیر میں مصروفِ عمل ہیں تاکہ آمدورفت بحال کی جا سکے اور پھنسے ہوئے افراد کو مدد فراہم کی جا سکے۔

ترجمان کے مطابق پاک فوج کی مسلسل رات بھر کی کاوشوں کے بعد پیر بابا بائی پاس ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ پیر بابا بازار سے ملبہ ہٹا کر مقامی آبادی کی سہولت کو یقینی بنایا گیا۔

پاک فوج کی بھاری مشینری نے آلُوچ پورن روڈ کے سات مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ 20 کلومیٹر طویل حصے کو بحال کر دیا، جس کے بعد پورن گاؤں کا زمینی رابطہ بھی بحال ہو گیا ہے۔ فوجی حکام کا کہنا ہے کہ یہ ریلیف سرگرمیاں مکمل بحالی تک جاری رہیں گی۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں مزید بارشوں کا امکان ہے۔ ماہرینِ موسمیات کا کہنا ہے کہ صوبے میں موجود مون سون سسٹم اب بھی فعال ہے اور کم ہوائی دباؤ کے باعث مزید بارشیں، تیز ہوائیں اور گرج چمک کے ساتھ طوفانی بادل بن سکتے ہیں۔

کراچی میں آج دوپہر سے رات تک موسلادھار بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جس کے باعث نشیبی علاقوں میں شہری سیلاب (Urban Flooding) کا خدشہ موجود ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اگرچہ بارشوں کے اس سسٹم کی شدت آج رات سے کم ہونا شروع ہو جائے گی، لیکن بارشوں کا سلسلہ جمعے تک جاری رہ سکتا ہے۔ جمعرات کی صبح کراچی کا کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے

More From Author

کراچی کے نالے مکمل طور پر صاف تھے، بارش کا پانی نکال رہا تھا: شرجیل میمن

بزدار دورِ حکومت میں 42 کروڑ 20 لاکھ روپے کی ادویات کی خریداری کا ریکارڈ غائب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے