اسلام آباد:
برطانیہ کے بادشاہ چارلس نے پاکستان میں حالیہ تباہ کن مون سون بارشوں اور ریسکیو آپریشن کے دوران ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد اپنی گہری تعزیت اور دکھ کا اظہار کیا ہے۔
منگل کی شب جاری اپنے پیغام میں بادشاہ چارلس نے کہا کہ وہ اور ان کی اہلیہ ملکہ کمیلا اس المیے اور بڑے پیمانے پر ہونے والی تباہی سے نہایت رنجیدہ ہیں۔ اُن کے بقول، "ہمارے دلی خیالات اور گہری ہمدردیاں ان تمام لوگوں کے ساتھ ہیں جنہوں نے اپنے پیارے، گھر یا روزگار کھو دیے ہیں۔” بادشاہ نے برطانیہ اور پاکستان کے درمیان دیرینہ تعلقات کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ وہ برطانیہ میں موجود ان خاندانوں کو بھی مدنظر رکھتے ہیں جن کے پاکستان سے قریبی رشتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان یہ مضبوط رشتے دکھ کی اس گھڑی میں مزید نمایاں ہوتے ہیں