بڑی پیشرفت: ریکو ڈیک منصوبے کے لیے 6 ارب ڈالر کی فنڈنگ کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان کی معیشت کے لیے ایک بڑی خوشخبری، امریکا، جاپان اور متعدد بین الاقوامی مالیاتی اداروں نے ریکو ڈیک تانبے اور سونے کے منصوبے کے لیے 6 ارب ڈالر کی فنڈنگ کا اعلان کیا ہے۔

یہ سرمایہ کاری، جو اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (SIFC) کی کوششوں سے ممکن ہوئی، ملک کے سب سے بڑے معدنی منصوبوں میں سے ایک کے لیے سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔ حکام کے مطابق، 1.05 ارب ڈالر کی رقم پہلے ہی ایشیائی ترقیاتی بینک (ADB) اور عالمی بینک کی جانب سے منظور ہو چکی ہے، جس سے منصوبے پر تیزی سے عمل درآمد کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کا کہنا ہے کہ ریکو ڈیک منصوبہ نہ صرف دنیا بھر میں تانبے کی قلت کو پورا کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا بلکہ پاکستان میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور علاقائی و سماجی ترقی کو بھی فروغ دے گا۔ ماہرین کے مطابق یہ منصوبہ پاکستان کی معدنی دولت کو دنیا کے سامنے اجاگر کر کے غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے گیم چینجر ثابت ہو سکتا ہے۔

معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر ریکو ڈیک منصوبہ وقت پر مکمل ہو گیا تو یہ نہ صرف قومی معیشت کو تقویت دے گا بلکہ پاکستان کو عالمی معدنیات کی منڈی میں ایک سنجیدہ کھلاڑی کے طور پر بھی پیش کرے گا۔

More From Author

اسلام آباد اور کراچی ایئرپورٹس پر پارکنگ فیس میں اضافہ

ندھ میں خواتین کے لیے پہلی بار برقی پنک اسکوٹیز کی شروعات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے