وزیراعظم کی جانب سے شاہ زیب رند کے والد کو 50 لاکھ روپے کا چیک پیش

اسلام آباد – وزیرِاعظم شہباز شریف سے منگل کے روز مکسڈ مارشل آرٹس کے نوجوان فائٹر شاہ زیب رند کے والد خیر محمد نے ملاقات کی۔

اس موقع پر وزیرِاعظم نے شاہ زیب رند کے لیے حکومتِ پاکستان کی جانب سے خیر محمد کو پچاس لاکھ روپے کا چیک پیش کیا۔

وزیرِاعظم نے شاہ زیب رند کے لیے آئندہ مقابلوں میں کامیابی کی نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا اور ان کی صلاحیتوں کو سراہا، جو پاکستان کا نام دنیا میں روشن کر رہے ہیں۔

More From Author

وزیرِ خزانہ امریکہ روانہ، پاک-امریکہ تجارتی مذاکرات کے آخری مرحلے میں داخل

حکومت کا 14 اگست کو نئی الیکٹرک وہیکل (EV) پالیسی کا اعلان، IMF کے تعاون سے 100 ارب روپے کی سبسڈی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے