— پاکستان میں 7 اور 8 ستمبر کی درمیانی رات کو دیکھا جا سکے گا۔
بلڈ مون اس وقت ہوتا ہے جب زمین سورج کی روشنی کو چاند تک پہنچنے سے روک دیتی ہے، اور زمین کے ماحول سے گزرنے والی روشنی چاند کو سرخی مائل رنگ دیتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق، گرہن 7 ستمبر کو رات 8:28 بجے شروع ہوگا، 11:12 بجے اپنے عروج پر پہنچے گا، اور 8 ستمبر کو رات 1:55 بجے ختم ہوگا۔ یہ پورا مظاہرہ تقریباً 5 گھنٹے 27 منٹ تک جاری رہے گا۔
یہ چاند گرہن نہ صرف پاکستان بلکہ ایشیا، یورپ، افریقہ، آسٹریلیا، بحرالکاہل، شمالی امریکا کے مغربی حصے اور جنوبی امریکا کے مشرقی حصے میں بھی دیکھا جا سکے گا۔ بھارت، بنگلہ دیش، چین، جاپان اور سعودی عرب سمیت دیگر ممالک میں بھی یہ منظر دیکھا جائے گا۔