فیلڈ مارشل عاصم منیر کو آذربائیجان کا اعلیٰ ترین ’’پیٹریاٹک وار میڈل‘‘ عطا

راولپنڈی – آذربائیجان نے پاکستان کے چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو دو ممالک کے درمیان دفاعی تعلقات کو مضبوط بنانے میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں اپنا سب سے بڑا فوجی اعزاز ’’پیٹریاٹک وار میڈل‘‘ عطا کیا۔ یہ تمغہ آذربائیجان کے صدر الہام علییف کی جانب سے دیا گیا، جبکہ آذربائیجان کے نائب وزیر دفاع کرنل جنرل کریم والئیف نے راولپنڈی میں جی ایچ کیو میں ایک تقریب کے دوران پیش کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، کرنل جنرل کریم والئیف نے جی ایچ کیو میں فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی و عالمی سلامتی کی صورتحال اور دفاعی تعاون کے فروغ پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر آرمی چیف نے آذربائیجان کے ساتھ دیرینہ اور مثالی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا اور آذربائیجان-آرمینیا تنازع کے پُرامن حل پر بکو حکومت کو مبارکباد دی۔ آذربائیجان کے نائب وزیر دفاع نے پاکستانی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت اور ’’جنگِ حق‘‘ اور ’’آپریشن بنیان مرصوص‘‘ جیسے کامیاب آپریشنز کی تعریف کی۔

ملاقات میں دونوں ممالک نے دفاعی تعاون اور خطے میں امن و استحکام کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ کرنل جنرل کریم والئیف نے تمغہ پیش کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں اور علاقائی امن میں اس کے تعمیری کردار کو سراہا۔ جی ایچ کیو پہنچنے پر انہیں پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا

More From Author

ایس ایس جی سی نے 14 اگست کو کراچی کے ضلع ویسٹ میں گیس بندش کا فیصلہ واپس لے لیا

کراچی: گلشنِ حدید میں ڈکیتی، ڈاکو سونا اور نقدی لے کر فرار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے