اسلام آباد: وزارتِ مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نے تصدیق کی ہے کہ حکومتی حج اسکیم 2026 کے تحت اب تک ایک لاکھ 14 ہزار 500 سے زائد درخواستیں موصول ہو چکی ہیں، جب کہ صرف 3,500 نشستیں باقی رہ گئی ہیں۔
وزارت کے ترجمان محمد عمر بٹ کے مطابق نامزد بینکوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بقیہ کوٹے کے مکمل ہونے تک درخواستیں وصول کرتے رہیں۔ انہوں نے خواہشمند عازمین کو مشورہ دیا کہ وہ جلد از جلد قریبی نامزد بینک برانچ میں اپنی درخواست جمع کرائیں۔ ترجمان نے واضح کیا کہ "جیسے ہی آخری 3,500 نشستیں پُر ہو جائیں گی، درخواستوں کا سلسلہ فوری طور پر بند کر دیا جائے گا