کرسٹیانو رونالڈو نے طویل عرصے کی ساتھی جارجینا روڈریگز سے منگنی کر لی

آٹھ سال کی رفاقت کے بعد، پرتگالی فٹبال لیجنڈ کرسٹیانو رونالڈو نے بالآخر اپنی دیرینہ ساتھی کو منگنی کی پیشکش کر دی۔ 40 سالہ فارورڈ نے ہسپانوی ماڈل جارجینا روڈریگز کو قیمتی ہیروں کی انگوٹھی پہنائی، اور جارجینا نے ہاں کر دی۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق، رونالڈو کی جانب سے دی گئی یہ نایاب انگوٹھی جارجینا نے انسٹاگرام پر فخریہ انداز میں دکھائی۔ تصویر میں جارجینا کا ہاتھ رونالڈو کے ہاتھ پر رکھا ہوا ہے اور اس میں جگمگاتی ہوئی ہیروں کی انگوٹھی صاف نظر آ رہی ہے۔

انسٹاگرام پوسٹ میں جارجینا نے لکھا: "میں نے ہاں کر دی، اس زندگی اور ہر زندگی کے لیے۔” اس اعلان کے بعد دنیا بھر سے مبارکبادوں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

دونوں کی محبت کی کہانی آٹھ سال قبل میڈرڈ میں اس وقت شروع ہوئی، جب جارجینا ایک لگژری فیشن اسٹور میں کام کر رہی تھیں۔ 2017 میں وہ پہلی بار ایک ساتھ عوام کے سامنے آئے اور تب سے اب تک پانچ بچوں کی پرورش کر رہے ہیں۔ تاہم اپریل 2022 میں انہیں شدید صدمے کا سامنا کرنا پڑا، جب ان کے جڑواں بچوں میں سے ایک انتقال کر گیا۔

اب جبکہ منگنی کی خبر سامنے آ چکی ہے، مداح بے چینی سے منتظر ہیں کہ دنیا کی اس مشہور جوڑی کی شادی کب اور کہاں ہوگی

More From Author

پاکستان میں سونے کی قیمت میں مزید کمی

توانائی کے وزیر نے 300 یونٹس تک بجلی کے محفوظ ٹیرف کی توسیع کا امکان مسترد کر دیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے