کراچی — بدھ کی شب شہر قائد میں پیش آنے والے دو الگ الگ ٹریفک حادثات میں دو افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا، ریسکیو حکام نے تصدیق کی۔
پہلا حادثہ ملیر چیک پوسٹ نمبر 5 کے قریب پیش آیا، جہاں ایک تیز رفتار منی بس موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں موٹر سائیکل پر سوار خاتون موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں جبکہ ان کا شوہر محفوظ رہا۔ پولیس نے بس قبضے میں لے لی تاہم ڈرائیور جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
دوسرا حادثہ سہراب گوٹھ کے قریب پیش آیا، جہاں دو نوجوان موٹر سائیکل پر سوار تھے کہ اچانک بائیک پھسلنے سے ایک موقع پر ہی دم توڑ گیا، جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔ پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش اور زخمی کو اسپتال منتقل کیا۔