پی ٹی آئی بانی کے بھانجے شیر شاہ کو جناح ہاؤس کیس میں پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

لاہور:
پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کے بھانجے اور علیمہ خان کے صاحبزادے، شیر شاہ کو جناح ہاؤس حملہ کیس میں عدالت نے پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔

لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت میں سماعت کے دوران تفتیشی افسر نے مؤقف اختیار کیا کہ شیر شاہ موقع پر موجود تھے جس کے شواہد ویڈیو کی صورت میں عدالت کے سامنے پیش کیے گئے۔ عدالت کو بتایا گیا کہ ملزم کا فوٹو گرافک اور پولی گرافک ٹیسٹ کرانا ضروری ہے، جس کے لیے 30 روزہ جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔

دوسری جانب ملزم کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے درخواست کی سخت مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ واقعے کو 27 ماہ گزرنے کے بعد اچانک گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے، حالانکہ اس سے قبل بھی عدالتیں تاخیر کی بنیاد پر ملزم کو بری کر چکی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر اس طرزِ عمل کو جاری رکھا گیا تو پورا شہر ہی گرفتار کرلیا جائے گا۔ انہوں نے استدعا کی کہ عدالت جسمانی ریمانڈ دینے کے بجائے ملزم کو کیس سے بری کرے۔ فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کیا اور بعد ازاں اپنے فیصلے میں شیر شاہ کا پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں مزید تفتیش کے لیے پولیس کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا

More From Author

کراچی میں بجلی کی طویل بندش نے تمام ریکارڈ توڑ دیے

حکام کا انکشاف: پاکستان کے دریافت شدہ تیل کے 80 فیصد ذخائر ختم ہو چکے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے