پاکستان اور اردن کے درمیان میڈیا، ثقافت اور تعلیم کے شعبوں میں معاہدوں کا تبادلہ

اسلام آباد: پاکستان اور اردن نے ہفتہ کے روز میڈیا، ثقافت اور تعلیم کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کے لیے اہم معاہدوں پر دستخط کیے۔ یہ تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوئی جس میں وزیراعظم محمد شہباز شریف اور اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ دوم نے شرکت کی۔
تقریب کے دوران مجموعی طور پر چار دستاویزات کا تبادلہ کیا گیا، جن میں ثقافتی تعاون کا نیا پروگرام اور جامعۂ اردن میں اردو اور پاکستان اسٹڈیز کے چیئرز کے قیام سے متعلق مفاہمتی یادداشت شامل ہیں۔ اس کے علاوہ پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن، پاکستان براڈکاسٹنگ کارپوریشن اور اردن ریڈیو و ٹیلی ویژن کارپوریشن کے درمیان دو اہم معاہدوں پر بھی اتفاق کیا گیا، جو دونوں ممالک کے سرکاری نشریاتی اداروں کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط بنائیں گے۔
پاکستان کی جانب سے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزراء عطا اللہ تارڑ اور ڈاکٹر مصدق ملک نے دستاویزات کا تبادلہ کیا۔ اردن کی جانب سے نائب وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ و مہاجرین ایمن الصفدی نے معاہدوں کا تبادلہ کیا۔
حکام کے مطابق یہ معاہدے ثقافتی اور تعلیمی تعلقات کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے درمیان میڈیا تعاون کو نئی سمت دینے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

More From Author

وزیراعظم شہباز شریف کا نوابزادہ جام کرم علی اور پرنس جام قائم علی کی رہائشگاہ پر دورہ

حکومت نے ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کر دیا، پیٹرول کی قیمت برقرار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے