پاکستانی زائرین کیلئے اربعین پر ایران کی جانب سے مفت ڈبل انٹری ویزے کا اعلان

اس سال اربعین چہلم پر جانے والے پاکستانی زائرین کیلئے ایران نے بڑا ریلیف دیتے ہوئے ویزے کی پالیسی کا اعلان کیا ہے جس کے تحت زائرین کو ڈبل انٹری سمیت تمام ویزے مفت جاری کیے جائیں گے۔

سرکاری اعلان کے مطابق ویزے یکم صفر سے سولہ صفر تک جاری کیے جائیں گے اور اس دوران کسی بھی پاکستانی زائر کو ویزہ فیس ادا نہیں کرنا پڑے گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ سہولت صرف انہی زائرین کو دی جائے گی جو باقاعدہ رجسٹرڈ کاروانوں کے ساتھ سفر کریں گے۔ ہر کاروان کو ایران تک زمینی سفر کیلئے اپنی بسوں کا انتظام خود کرنا ہوگا۔

مزید یہ کہ ایرانی ویزہ حاصل کرنے سے پہلے پاکستانی زائرین کیلئے عراقی ویزہ لینا لازمی قرار دیا گیا ہے تاکہ ان کے سفر میں کوئی رکاوٹ پیش نہ آئے۔ اس کے علاوہ اربعین زائرین کیلئے سفری انشورنس کی قیمت بھی نصف کر دی گئی ہے، جس سے اس روحانی سفر پر جانے والوں پر مالی بوجھ کم ہو جائے گا۔

More From Author

پاکستان اور افغانستان کے درمیان تجارتی حجم 2025 کے پہلے چھ ماہ میں ایک ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا

کراچی میں ٹریفک حادثات، ایک ہی خاندان کے چار افراد سمیت پانچ ہلاک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے