سندھ میں ایم پاکس کا دوسرا کیس رپورٹ

کراچی — محکمہ صحت سندھ نے صوبے میں ایم پاکس کا دوسرا کیس رپورٹ ہونے کی تصدیق کر دی ہے، جس کے بعد ماہرین صحت میں اس بیماری کے پھیلاؤ کو لے کر تشویش پائی جا رہی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق مریض کی عمر 28 سال ہے اور اس میں بیماری کی علامات 15 ستمبر کو ظاہر ہونا شروع ہوئیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ مریض حال ہی میں دبئی سے پاکستان آیا تھا اور اس نے اعتراف کیا کہ اس کے ایک مرد کے ساتھ جنسی تعلقات رہے ہیں۔

ڈاکٹروں کے مطابق مریض کے چہرے، ہاتھوں، پاؤں، حلق اور مقعد پر شدید زخم اور دھبے پائے گئے ہیں۔ مریض کے نمونے لیبارٹری کو بھیج دیے گئے ہیں تاکہ حتمی تصدیق کی جا سکے۔

محکمہ صحت کے ترجمان نے بتایا کہ مریض کے رابطے میں آنے والے افراد کا سراغ لگایا جا رہا ہے اور انہیں قریبی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ مزید پھیلاؤ کو روکنے کے لیے حفاظتی اقدامات کو سخت کیا جا رہا ہے۔

More From Author

پی آئی اے نے برطانیہ کے لیے براہِ راست پروازیں بحال کردیں، مسافروں کے لیے بڑی سہولت

وزیرِاعظم کی جماعتِ اسلامی کے امیر کو سابق سینیٹر کی رہائی کی یقین دہانی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے