سعودی عرب میں ٹی پی ایس عربیہ کا آغاز، ریاض میں دفتر کا افتتاح

ریاض – 22 ستمبر 2025: ٹی پی ایس ورلڈ وائیڈ کی سعودی شاخ "ٹی پی ایس عربیہ” نے مملکت میں باقاعدہ کام کا آغاز کر دیا ہے اور ریاض کے کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ (KAFD) میں اپنے نئے دفتر کا افتتاح کیا ہے۔ افتتاحی تقریب میں سعودی عرب میں تعینات پاکستان کے سفیر احمد فاروق نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ٹی پی ایس ورلڈ وائیڈ کے گروپ سی ای او شہزاد شاہد نے کہا کہ یہ اقدام مملکت میں شراکت داریوں کو مزید گہرا کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ ان کا کہنا تھا:
“ٹی پی ایس عربیہ ہمیں سعودی عرب میں اپنے مؤکلین کے مزید قریب آنے کا موقع دے گا۔ ڈیجیٹل بینکنگ، پیمنٹس، اے آئی پر مبنی ٹیکنالوجی اور مینیجڈ سروسز میں ہمارے تجربات سعودی اداروں کو جدیدیت، وسعت اور محفوظ کسٹمر ایکسپیرینس فراہم کرنے میں مدد دیں گے، جو سعودی وژن 2030 کے مطابق ہے۔”

ٹی پی ایس عربیہ کے منیجنگ ڈائریکٹر احسن سعید نے کہا کہ ریاض میں نیا دفتر مملکت میں ڈیجیٹل ترقی کو تیز کرنے کے لیے مرکزی کردار ادا کرے گا۔ ان کے مطابق:
“ہم یہاں بینکوں، فِن ٹیک کمپنیوں، کارپوریٹس اور سرکاری اداروں کے لیے جدید پیمنٹس اور اے آئی پر مبنی ٹرانسفارمیشن لے کر آئے ہیں، تاکہ جدت اور ڈیجیٹل انقلاب کو مزید تقویت دی جا سکے۔”

پاکستانی سفیر احمد فاروق نے اس سنگِ میل پر ٹی پی ایس کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ٹی پی ایس عربیہ کا قیام نہ صرف پاکستان کی بڑھتی ہوئی ٹیکنالوجی موجودگی کی عکاسی کرتا ہے بلکہ دونوں ممالک کے درمیان مالیاتی جدت اور ڈیجیٹل تبدیلی کے شعبے میں تعاون کو بھی مزید فروغ دے گا۔

ریاض میں قائم ہیڈکوارٹر سے ٹی پی ایس عربیہ مختلف خدمات فراہم کرے گا جن میں پیمنٹ کارڈ پروسیسنگ، ڈیجیٹل والیٹس، ریئل ٹائم پیمنٹس، اوپن بینکنگ اور پیمنٹ آرکسٹریشن شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ادارہ نجی کاروباروں اور سرکاری اداروں کو بھی آرٹیفیشل انٹیلی جنس پر مبنی سروسز فراہم کرے گا جن میں روبوٹک پروسیس آٹومیشن (RPA)، گورننس، رسک اینڈ کمپلائنس (GRC) اور اسکل ڈویلپمنٹ پروگرام شامل ہیں، جو مقامی سطح پر اور بڑے پیمانے پر نافذ کیے جائیں گے۔

ٹی پی ایس ورلڈ وائیڈ کے بارے میں:

ٹی پی ایس ورلڈ وائیڈ مشرقِ وسطیٰ، افریقہ اور ایشیا میں وائٹ لیبل پیمنٹس اور ڈیجیٹل بینکنگ سلوشنز فراہم کرنے والا ایک نمایاں ادارہ ہے۔ اس کے پلیٹ فارمز کارڈ اجراء، ایکوائرنگ، ریئل ٹائم پیمنٹس، اوپن بینکنگ اور ڈیجیٹل والیٹس جیسی خدمات مہیا کرتے ہیں۔

ٹی پی ایس عربیہ کے بارے میں:

ریاض کے کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ (KAFD) میں قائم ٹی پی ایس عربیہ، سعودی عرب کی تیزی سے بڑھتی ہوئی ڈیجیٹل معیشت پر مرکوز ہے۔ یہ ادارہ بینکوں، کاروباری اداروں اور فِن ٹیک کمپنیوں کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے محفوظ اور اسکیل ایبل مالیاتی حل فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ مملکت میں اے آئی پر مبنی ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کو بھی فروغ دے گا۔

More From Author

عالمی منڈی میں تیزی کے بعد سونے کی قیمت پاکستان میں تاریخ کی بلند ترین سطح پر

کراچی میں سوشل میڈیا ہراسانی کیس، ملزم کو چھ سال قید کی سزا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے