سندھ ہائی کورٹ کا کمشنر کراچی کو دودھ کی قیمتوں کے تعین پر نظرثانی کا حکم

کراچی، 29 اگست 2025 — سندھ ہائی کورٹ نے جمعے کے روز کمشنر کراچی کو ہدایت کی ہے کہ دودھ کی قیمتوں کے تعین سے قبل متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کو یقینی بنایا جائے تاکہ شفافیت قائم رہ سکے۔

یہ ہدایت اس وقت دی گئی جب عدالت میں ڈیری فارمرز کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت ہوئی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ کمشنر کراچی کو یکطرفہ طور پر دودھ کی قیمتیں مقرر کرنے کا اختیار حاصل نہیں۔ درخواست گزاروں نے کہا کہ عدالت نے پہلے ہی ہدایت دی تھی کہ قیمتوں کا تعین تمام فریقین کی مشاورت سے کیا جائے، لیکن اب تک کوئی اجلاس طلب نہیں کیا گیا۔

وکیلِ درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ کمشنر کراچی مسلسل ڈیری فارمرز، ریٹیلرز اور صارفین کے نمائندوں کو اعتماد میں لیے بغیر قیمتوں کا فیصلہ کر رہے ہیں، جو کہ طریقہ کار کی خلاف ورزی ہے۔

عدالت نے اس مؤقف پر نوٹس لیتے ہوئے کمشنر کراچی کو ایک ماہ کے اندر تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورتی اجلاس بلانے کا حکم دیا۔ عدالت نے مزید ہدایت کی کہ مشاورت مکمل ہونے کے بعد عمل درآمد رپورٹ بھی پیش کی جائے۔

More From Author

کراچی کی ٹوٹی پھوٹی سڑکیں؟ اب شہری خود کر سکیں گے شکایت براہِ راست

سندھ ہائی کورٹ نے بغیر اعلان لوڈشیڈنگ پر کے۔الیکٹرک سے جواب طلب کرلیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے