راولپنڈی کے شہری کو سوئی ناردرن کی جانب سے 1 کروڑ 20 لاکھ روپے کا گیس بل موصول، شہری پریشان

راولپنڈی کے علاقے دھمیال سے تعلق رکھنے والے ایک شہری اس وقت شدید پریشانی کا شکار ہو گئے جب انہیں سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (SNGPL) کی جانب سے 1 کروڑ 20 لاکھ روپے کا بل بھیجا گیا۔

راجہ اللہ دتہ، جو کہ ایک کم آمدنی والا شہری ہے، جب بل کے حوالے سے شکایت درج کروانے متعلقہ دفتر پہنچا تو اُسے یہ کہہ کر ٹال دیا گیا کہ "بل تو ہر صورت ادا کرنا ہوگا”۔

راجہ نے ایک ویڈیو پیغام میں اپنی بے بسی ظاہر کرتے ہوئے کہا،
"میں ایک غریب آدمی ہوں، پچھلے چار مہینوں سے پرانے بل نہیں بھر سکا، اب اتنا بڑا بل بھیج دیا ہے، میں یہ کہاں سے ادا کروں؟”

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، جہاں صارفین نے گیس کمپنی کی اس مبینہ غفلت پر شدید تنقید کی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ ذمہ داروں کا تعین کیا جائے۔

سوئی ناردرن کے ترجمان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ اندرونی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے اور بظاہر لگتا ہے کہ یہ بل کسی تکنیکی خرابی یا ٹائپنگ کی غلطی کی وجہ سے جاری ہوا ہے۔

ترجمان نے یقین دہانی کروائی کہ
"اگر یہ واقعی سسٹم یا کلریکل غلطی ہے تو نیا اور درست بل جلد جاری کیا جائے گا۔”

دوسری جانب راجہ اللہ دتہ اب بھی امید لگائے بیٹھا ہے کہ عقل و انصاف کی جیت ہوگی، اور اُسے ایسی غلطی کا خمیازہ نہیں بھگتنا پڑے گا جو اُس نے کبھی کی ہی نہیں۔

More From Author

شمالی پاکستان میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے1 افراد جاں بحق

ترک وزیردفاع کا پاک فضائیہ کی بھارت کے خلاف کارکردگی پر خراجِ تحسین، دفاعی تعاون مزید مستحکم کرنے کا عندیہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے