راولپنڈی: پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کی تازہ میڈیکل رپورٹ میں ان کی مجموعی صحت کو تسلی بخش قرار دیا گیا ہے، تاہم ڈاکٹروں نے کان اور دانتوں کے لیے "سپورٹیو مینجمنٹ” کی سفارش کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پمز میڈیکل بورڈ کی جانب سے جاری کی گئی تازہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ عمران خان کی صحت عمومی طور پر بہتر ہے، لیکن جنوری 2024 سے ماہرین ان کے کانوں کے مسائل کا مسلسل جائزہ لے رہے ہیں۔ پہلی بار بورڈ نے باضابطہ طور پر کان اور دانتوں دونوں کے لیے معاون علاج کی تجویز دی ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اکتوبر 2024 سے اگست 2025 تک عمران خان کے باقاعدہ طبی معائنے پمز میڈیکل بورڈ کی نگرانی میں کیے گئے۔ ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر فیصل نے جولائی 2024 میں اڈیالہ جیل میں آخری بار ان سے ملاقات کی تھی۔
اب تک جیل میں عمران خان کا 15 سے زائد مختلف ڈاکٹرز نے معائنہ کیا ہے۔ تازہ ترین طبی چیک اپ بھی اڈیالہ جیل میں ہی کیا گیا جہاں وہ زیرِ نگرانی ہیں۔