کراچی پورٹ چارجز میں 50 فیصد کمی، تجارتی لاگت میں کمی اور ماحولیاتی بہتری کا عزم

اسلام آباد:
وفاقی وزیر برائے بحری امور محمد جنید انور چوہدری نے کراچی پورٹ پر چارجز میں پچاس فیصد کمی کا اعلان کیا ہے، جس کا مقصد تجارتی لاجسٹکس کی لاگت کم کرنے کے ساتھ ساتھ کاربن فٹ پرنٹ کو بھی گھٹانا اور پائیدار معاشی ترقی کو فروغ دینا ہے۔

پیر کو جاری بیان میں وزیر کا کہنا تھا کہ یہ اقدام قومی حکمت عملی کا حصہ ہے جس کے تحت پاکستان کے بحری شعبے کو ڈی کاربنائز کیا جائے گا اور پورٹ آپریشنز میں انرجی ایفیشنسی کو بہتر بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پورٹ انفراسٹرکچر کو جدید خطوط پر استوار کرنے، ماحولیاتی پائیداری بڑھانے اور سمارٹ میری ٹائم پریکٹسز اپنانے کیلئے پرعزم ہے۔

انہوں نے کہا، “چارجز میں یہ کمی نہ صرف تاجروں کیلئے آپریشنل لاگت کم کرے گی بلکہ شپنگ اور لاجسٹکس میں ماحول دوست طریقوں کو فروغ دینے میں بھی مددگار ہوگی۔”
وزیر نے مزید کہا کہ پاکستان کے بحری شعبے کو عالمی ماحولیاتی اور ایفیشنسی معیار کے مطابق ڈھالا جائے گا۔

دوسری جانب سندھ حکومت نے کراچی پورٹ ٹرمینل سے جام صادق برج تک ایکسپریس وے تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کی زیر صدارت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (PPP) بورڈ کے اجلاس میں کیا گیا۔

وزیر اعلیٰ کے مطابق اس ایکسپریس وے کا 12.5 کلومیٹر حصہ زمین سے اوپر اور باقی زیر زمین ہوگا۔ انہوں نے کہا، “یہ نیا راستہ کے پی ٹی ٹرمینل سے براہ راست جام صادق برج پر ملیر ایکسپریس وے سے منسلک ہوگا، جس سے ٹریفک کی روانی بہتر ہوگی اور سامان کی نقل و حمل میں بھی سہولت ملے گی۔” مراد علی شاہ نے محکمہ بلدیات سندھ کو ہدایت کی کہ وہ اس منصوبے کو پی پی پی یونٹ کے ساتھ مل کر جلد حتمی شکل دیں۔
انہوں نے کہا، یہ روڈ حکومت اپنے وسائل سے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل کے تحت تعمیر کرے گی تاکہ منصوبہ بروقت مکمل ہو سکے

More From Author

 چین نے دنیا کے سب سے بڑے پن بجلی ڈیم کی تعمیر شروع کر دی

پی ایم ڈی کی ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی، شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے