یکم جولائی 2025 سے نئی قیمتیں نافذ العمل

چانگان نے اپنی تمام گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے، جو کہ یکم جولائی 2025 سے مؤثر ہو چکا ہے۔ اس فیصلے کا اطلاق چانگان کے تمام ماڈلز پر ہوگا، اور قیمتوں میں اضافہ تمام ویریئنٹس میں کیا گیا ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ قیمتیں حالیہ وفاقی بجٹ 2025-26 میں کی گئی ترامیم اور آٹو انڈسٹری پر اس کے اثرات کی روشنی میں اپڈیٹ کی گئی ہیں۔ چانگان کے مطابق، نئی حکومتی پالیسیوں، خصوصاً "نیو انرجی وہیکل ایڈاپشن لیوی (NEV)” کے نفاذ کے بعد قیمتوں میں ایڈجسٹمنٹ ناگزیر ہو گئی تھی۔

گاڑیوں کی نئی قیمتیں کچھ یوں ہیں:

ماڈل پچھلی قیمت نئی قیمت اضافہ
اوشان X7
Comfort (7 سیٹر) 8,299,000 8,474,000 175,000
FS (5 سیٹر) 8,949,000 9,149,000 200,000
FS (7 سیٹر) 9,099,000 9,299,000 200,000
السوِن
MT Comfort 4,099,000 4,189,000 90,000
Lumiere 4,799,000 4,899,000 100,000
Lumiere Black Edition 4,899,000 4,999,000 100,000
کاروان
Power Plus 1.2 3,199,000 3,249,000 50,000
شیراپا
Power 1.2 2,304,000 2,349,000 45,000

اس قیمت میں اضافے کی بنیادی وجہ حکومت کی جانب سے متعارف کرایا گیا "نیو انرجی وہیکل” ٹیکس ہے، جو گاڑی کے انجن کی طاقت کے مطابق 1 سے 3 فیصد کے درمیان لاگو ہوتا ہے۔

اگرچہ کچھ آٹو مینوفیکچررز نے اضافی لاگت کو خود برداشت کیا ہے، مگر بیشتر کمپنیاں، بشمول چانگان، اس بوجھ کو صارفین پر منتقل کرنے پر مجبور ہو گئی ہیں۔

ماہرین کے مطابق، مستقبل قریب میں دیگر کار ساز کمپنیاں بھی اسی طرز پر قیمتوں میں رد و بدل کر سکتی ہیں، کیونکہ بجٹ کے اثرات صرف چانگان تک محدود نہیں ہیں بلکہ پوری آٹو انڈسٹری کو اپنی لپیٹ میں لے چکے ہیں۔

More From Author

غزہ آج کا کربلا ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف کا عالمی مسلم امہ سے بیداری کا مطالبہ

ایلون مسک کا سیاسی میدان میں نیا قدم — ‘امریکہ پارٹی’ کا اعلان، ٹرمپ سے تعلقات ختم ہونے کے بعد نئی پیش رفت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے