پہلی بار پاکستانی کوہ پیماؤں نے ہندوکش کی بلند ترین چوٹی ترچ میر سر کرلی

پشاور:
پاکستان کے نامور کوہ پیما سِرباز خان اور عابد بیگ نے ایک تاریخی کارنامہ سرانجام دیتے ہوئے ہندوکش کی سب سے بلند چوٹی ترچ میر کو کامیابی سے سر کر لیا ہے۔ یہ چوٹی 7 ہزار 708 میٹر بلند ہے اور اس سے قبل کوئی پاکستانی اس کی چوٹی تک نہیں پہنچ سکا تھا۔

یہ مہم خیبر پختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی کے زیرِ اہتمام شروع کی گئی تھی، جس کی قیادت ادارے کے ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن اینڈ فنانس عمر ارشد خان نے کی۔ ٹیم میں سرباز خان اور عابد بیگ کے ساتھ ڈاکٹر نوید اقبال، میجر محمد عاطف، شمس الحق قمر اور اکمل نوید بھی شامل تھے۔ اس مہم میں تجربہ کار ہائی ایلٹیٹیوڈ پورٹرز — حسن، شہزاد، یونس اور عارف — نے بھی حصہ لیا، جو آٹھ ہزار میٹر سے بلند چوٹیوں پر کام کرنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔

شدید برفانی طوفان اور خراب موسم کے باعث پانچ کوہ پیما 7 ہزار 300 میٹر سے آگے نہ بڑھ سکے۔ تاہم سرباز خان اور عابد بیگ نے ہمت نہ ہاری اور تاریخ رقم کرتے ہوئے چوٹی تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئے۔

عمر ارشد خان نے اس کامیابی کو "تاریخی لمحہ” قرار دیتے ہوئے کہا کہ ترچ میر کی سر بلندی دنیا کی توجہ اب خیبر پختونخوا اور خصوصاً وادی چترال کی جانب مبذول کرائے گی۔
انہوں نے کہا: "ترچ میر نہ صرف ہندوکش کا تاج ہے بلکہ یہ خطے کے لیے معاشی مواقع کا نیا دروازہ بھی ہے۔ دنیا بھر میں ایک چوٹی کی کامیاب سر بلندی لاکھوں ڈالر کی سیاحتی آمدن پیدا کرتی ہے۔ اب جب کہ چترال کے نوجوان ہائی ایلٹیٹیوڈ پورٹرز کے طور پر سامنے آ رہے ہیں، یہ سنگ میل مقامی آمدن میں اضافہ اور معیشت کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔” سرباز خان، جو اس سے قبل قراقرم اور ہمالیہ کی بلند ترین چوٹیوں کو سر کرنے کا اعزاز حاصل کر چکے ہیں، نے کہا کہ وہ پاکستان کی تینوں عظیم پہاڑی سلسلوں کی بلند ترین چوٹیوں کو سر کرنے پر فخر محسوس کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا: "ترچ میر دیگر چوٹیوں کے مقابلے میں خاصا مشکل اور جان لیوا تجربہ تھا۔ لیکن خیبر پختونخوا حکومت اور کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی کی مدد سے یہ چوٹی اب دنیا بھر کے کوہ پیماؤں کے لیے ایک نیا ہدف بن چکی ہے

More From Author

لاہور میں ریسٹورنٹ کا مالک اور عملہ گرفتار، دو بہنیں مبینہ طور پر زہریلا کھانا کھانے سے جاں بحق

سابق جج کی سندھ کے گورنر کی برطرفی کے لیے عدالت سے رجوع

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے