پاکستانی سیلاب متاثرین کے لیے برطانیہ کا £1.33 ملین امدادی پیکج کا اعلان

اسلام آباد:
برطانیہ نے رواں سال کی تباہ کن مون سون بارشوں کے اثرات سے نمٹنے کے لیے پاکستان کو £1.33 ملین کی انسانی ہمدردی پر مبنی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

حکام کے مطابق، یہ امدادی پیکج پنجاب، گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا کے سات سیلاب زدہ اضلاع میں دو لاکھ تئیس ہزار سے زائد متاثرہ افراد تک پہنچایا جائے گا۔

یہ معاونت نہ صرف فوری ریلیف بلکہ بحالی کے اقدامات کے لیے بھی استعمال ہوگی۔ اس میں خشک راشن کی تقسیم، سرچ اینڈ ریسکیو ٹیموں کی تعیناتی، موبائل میڈیکل کیمپس کا قیام اور پینے کے پانی کے تباہ شدہ نظام کی بحالی شامل ہیں۔ برطانوی حکام کا کہنا ہے کہ یہ امداد اس عزم کی عکاسی کرتی ہے کہ برطانیہ قدرتی آفات اور انسانی بحرانوں کے دوران پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا

More From Author

اسٹیٹ بینک نے بینکنگ سسٹم میں 1.4 کھرب روپے شامل کیے، روپے کی قدر میں اضافہ، سونے کی قیمت میں کمی

این ڈی ایم اے کا 23 اگست سے ملک گیر بارشوں اور سیلاب کا انتباہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے