حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا

اسلام آباد – وفاقی حکومت نے آئندہ پندرہ روز کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت عوام کو بعض فیولز پر خاطر خواہ ریلیف فراہم کیا گیا ہے۔

وزارتِ خزانہ کی جانب سے ہفتے کے روز جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، تاہم ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے 84 پیسے فی لیٹر کمی کر کے نئی قیمت 272 روپے 99 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

اسی طرح لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 8 روپے 20 پیسے کمی کر کے اسے 162 روپے 37 پیسے فی لیٹر مقرر کیا گیا ہے۔ جبکہ مٹی کا تیل (سپرئیر کیروسین آئل) کی قیمت میں 7 روپے 19 پیسے کی کمی کے بعد نئی قیمت 178 روپے 27 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

نئی قیمتیں آج (ہفتہ) سے نافذالعمل ہو گئی ہیں اور یہ آئندہ پندرہ روز تک برقرار رہیں گی

More From Author

کے الیکٹرک نے کراچی کے اہم تجارتی علاقوں کو لوڈشیڈنگ سے استثنیٰ دے دیا

بھارت سے آنے والا سیلابی پانی پاکستان میں داخل، دیہات اور کھیت زیر آب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے