جرمنی کے کراچی قونصل خانے نے غیر یورپی شہریوں کے لیے خدمات معطل کر دیں

وفاقی جمہوریہ جرمنی کے قونصل خانے، کراچی نے غیر یورپی یونین (EU) ممالک کے شہریوں کے لیے تمام قونصلر خدمات فوری طور پر معطل کر دی ہیں۔ یہ فیصلہ تاحکمِ ثانی نافذ العمل ہے۔

قونصل خانے کی جانب سے جاری کردہ سرکاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ معطلی تمام غیر EU درخواست گزاروں پر لاگو ہوگی، چاہے ان کے پاس پہلے سے تصدیق شدہ ویزا اپائنٹمنٹس موجود ہوں۔

اعلامیے کے مطابق، تمام موجودہ اپائنٹمنٹس منسوخ کر دی گئی ہیں اور انہیں دوبارہ شیڈول نہیں کیا جائے گا۔

قونصل خانے نے متاثرہ افراد کو ہدایت کی ہے کہ جب خدمات بحال ہوں تو وہ دوبارہ آن لائن اپائنٹمنٹ سسٹم کے ذریعے رجسٹریشن کریں۔

تاحال اس معطلی کی کوئی وجہ ظاہر نہیں کی گئی، البتہ قونصل خانے نے کہا ہے کہ جیسے ہی صورتحال میں کوئی تبدیلی آئے گی، عوام کو آگاہ کیا جائے گا۔ ساتھ ہی انہوں نے عوام کے صبر اور تعاون کا شکریہ ادا کیا۔

یاد رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں سویڈن نے اسلام آباد میں ویزا سروسز دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا تھا، جس سے پاکستانی شہریوں کو مختصر دورانیے کے لیے سویڈن جانے کی سہولت ملے گی۔ اسی طرح، جون میں امریکی قونصل خانوں (کراچی اور لاہور) نے F، M، اور J کیٹیگری کے نان امیگرنٹ ویزا درخواست گزاروں کے لیے اپنی سوشل میڈیا پروفائلز پبلک کرنا لازمی قرار دیا تھا

More From Author

کراچی کے یہ علاقے آج پانی کی کمی کا سامنا کریں گے، کے-الیکٹرک کی بندش کی وجہ سے

کراچی میں غیر قانونی پارکنگ فیس اور اورنگی ٹاؤن میں جعلی لیزنگ کے خلاف کے ایم سی کی کارروائی تیز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے