جدہ میں او آئی سی اجلاس، اسحاق ڈار فلسطین کے معاملے پر پاکستان کا موقف پیش کریں گے

اسلام آباد:
ڈپٹی وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار 25 اور 26 اگست کو سعودی عرب کے شہر جدہ کا دو روزہ دورہ کریں گے، جہاں وہ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کے غیر معمولی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

دفتر خارجہ کے مطابق ڈار یہ دورہ بنگلہ دیش کا دو روزہ سرکاری دورہ مکمل کرنے کے فوراً بعد کریں گے۔

اجلاس میں مسلم دنیا کے وزرائے خارجہ اور اعلیٰ نمائندے شرکت کریں گے، جس میں غزہ کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔ ایجنڈے میں اسرائیلی فوجی جارحیت، غزہ پر مکمل قبضے کے منصوبے اور فلسطینی عوام کے بنیادی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں شامل ہیں۔

اجلاس کے دوران ڈپٹی وزیراعظم فلسطینی عوام کے ساتھ پاکستان کی دیرینہ یکجہتی کا اعادہ کریں گے۔ حکام کے مطابق ڈار رکن ممالک پر زور دیں گے کہ وہ اسرائیل کی فوجی توسیع اور فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کی کسی بھی کوشش کی سختی سے مخالفت کریں۔ وہ غزہ میں فوری اور بلا تعطل انسانی امداد کی فراہمی کی ضرورت پر بھی زور دیں گے اور اس بات کو اجاگر کریں گے کہ پاکستان فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ کرتا ہے، جو 1967 سے پہلے کی سرحدوں پر مبنی ہو اور جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔ دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس کے موقع پر اسحاق ڈار بعض اہم رکن ممالک کے وزرائے خارجہ سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے

More From Author

حیدرآباد میں بجلی کی بندش پر عوام سراپا احتجاج

 پاکستان اور بنگلہ دیش کے تعلقات میں پیش رفت، اہم معاہدوں پر دستخط

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے