تازہ ترین

کراچی کی ترقی کےلیے نئی ٹاسک فورس قائم

کراچی کی ترقی کےلیے نئی ٹاسک فورس قائم
ٹاسک فورس کے چیئرمین میئر کراچی مرتضیٰ وہاب ہوں گے
کمشنر کراچی اور دیگر حکام بھی ٹاسک فورس میں شامل ہوں گے،نوٹیفکیشن

کراچی کی ترقی کیلیے نئی ٹاسک فورس قائم کر دی گئی جس کے چیئرمین میئر کراچی مرتضیٰ وہاب ہوں گے نوٹیفکیشن کے مطابق کمشنر کراچی اور دیگر حکام بھی ٹاسک فورس میں شامل ہوں گے،ٹاسک فورس اہم شاہراہوں کی بحالی، صفائی اور خوبصورتی کے کاموں کی نگرانی کرے گی،ٹاسک فورس کو تجاوزات، غیر قانونی پارکنگ اور سیوریج مسائل کے حل کی ذمہ داری دی گئی ہے،نوٹیفکیشن کے مطابق 3 جنوری 2025 کو کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں شہر کی اہم سڑکوں کو خوبصورت بنانے، فٹ پاتھوں اور سڑکوں کی حالت بہتر بنانے کیلیے اقداما ت کا جائزہ لیا گیا تھا،کمشنر نے شاہراہ فیصل، آئی آئی چندریگر روڈ، شاہراہ قائدین، میرن پرومنڈ پر جاری ترقیاتی کام سمیت شہر کی تما، شاہراہوں پر فٹ پاتھوں اور سڑکوں کی مرمت کے کام کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی تھی،اجلاس میں شہر میں، مین ہولز کو کور کرنے، یوٹیلٹی اداروں کے چیمبرز کی مرمت، اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب، سڑکوں پر نمایاں مقامات سے کچرہ کنڈیوں کی منتقلی اور صفائی کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا تھا،اجلاس میں کمشنر نے کہا تھا کہ تمام ڈپٹی کمشنرز اورمیونسپل ادارے اپنے اپنے علاقوں میں اس بات کو یقینی بنائیں کہ شہر میں کوئی بھی مین ہول نہ کھلا ہو۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close