مصطفیٰ قتل کیس کا مرکزی ملزم ارمغان حوالہ ہنڈی میں بھی ملوث نکلا

مصطفیٰ قتل کیس کا مرکزی ملزم ارمغان حوالہ ہنڈی میں بھی ملوث نکلا
ملزم کے خلاف اینٹی منی لانڈرنگ سرکل میں سرکارکی مدعیت میں مقدمہ درج
مصطفیٰ قتل کیس کا مرکزی ملزم ارمغان حوالہ ہنڈی میں بھی ملوث نکلا جس کے بعد ملزم کے خلاف اینٹی منی لانڈرنگ سرکل میں سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ایف آئی اے کےمطابق ملزم ارمغان حوالہ ہنڈی، ڈیجیٹل کرنسی سمیت مختلف چیزوں میں ملوث نکلا،مقدمے کے متن کے مطابق ملزم جعلسازی سے ہر ماہ 3 سے4لاکھ ڈالر کماتا تھا اور پھر وہ پیسے ڈیجیٹل کرنسی میں تبدیل کرتا تھا، ملزم کی پاس جو گاڑیاں ہیں وہ بھی ڈیجیٹل کرنسی کی رقم سے خریدی گئیں،ایف آئی آرمیں انکشاف کیا گیا کہ ملزم نے اپنے 2 ملازمین کے نام پر بینک اکاؤنٹس کھلوائےتھے،ملزم کے کال سینٹر سے امریکا کالز کی جاتی تھیں،کالز کے ذریعے امریکی شہریوں سے اہم معلومات حاصل کی جاتی تھیں جس کے بعد امریکی شہریوں سے فراڈ کے ذریعے رقم بٹوری جاتی تھی،ایف آئی آر کے مطابق فراڈ کے ذریعے نکالی جانے والی رقم ملزم ارمغان تک پہنچتی تھی