تازہ ترین

وزیراعلیٰ سندھ کا 30 جامعات کے 30 ہزار طلبہ کو اسکالرشپ دینے کا اعلان

وزیراعلیٰ سندھ کا 30 جامعات کے 30 ہزار طلبہ کو اسکالرشپ دینے کا اعلان
مراد علی شاہ نے باضابطہ طور پر 30000 گوگل کیرئیر سرٹیفکیٹ اسکالرشپس کا افتتاح کر دیا
حکومت سندھ ڈیجیٹل تعلیم اور ہنر مندی میں انقلابی اقدامات کر رہی ہے،وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے 30 جامعات کے 30 ہزار طلبہ کو اسکالرشپ دینے کا اعلان کردیا وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے باضابطہ طور پر 30000 گوگل کیرئیر سرٹیفکیٹ اسکالرشپس کا افتتاح کر دیا۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ کی 30 جامعات کے طلبہ کے لیے 30000 گوگل کیریئر سرٹیفکیٹس اسکالرشپس کا آغاز کر دیا ہے۔ حکومت سندھ ڈیجیٹل تعلیم اور ہنر مندی میں انقلابی اقدامات کر رہی ہے۔ یہ اسکالرشپس ہمارے نوجوانوں کے روشن مستقبل میں سرمایہ کاری ہے۔ ڈیجیٹل مہارتوں سے سندھ کی سماجی و اقتصادی ترقی کو فروغ ملے گا۔ آج ہم سندھ کے نوجوانوں کو مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کی جانب قدم اٹھا رہے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close