برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر زو ویئر کی سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن سے ملاقات

برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر زو ویئر کی سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن سے ملاقات
ملاقات میں حکومت سندھ کے اقتصادی منصوبوں، ملکی سیاسی حالات اور دیگر اہم امور پر گفتگو
صوبے میں صحت، ہاؤسنگ، تعلیم اور ٹرانسپورٹ کے شعبوں میں کام کیا جا رہا ہے، شرجیل میمن
سندھ حکومت عوام کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے مسلسل اقدامات کر رہی ہے،سینئروزیر
خواتین کے لیے الیکٹرک بائیکس کا منصوبہ بھی منظور کر لیا گیا ، شرجیل انعام میمن
برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر نےسینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن سے ملاقات کی ،اس موقع پرحکومت سندھ کے اقتصادی منصوبوں، ملکی سیاسی حالات اور دیگر اہم امور پر تفصیلی گفتگواورسندھ میں ترقیاتی کاموں، عوامی فلاحی منصوبوں اور برطانیہ کے ساتھ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیاگیا سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن کاکہناتھاصوبے میں صحت، ہاؤسنگ، تعلیم اور ٹرانسپورٹ کے شعبوں میں بڑے پیمانے پر کام کیا جا رہا ہے،سندھ حکومت عوام کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے مسلسل اقدامات کر رہی ہے،جدید اور ماحول دوست سفری سہولیات کی فراہمی کے لئے حکومت سندھ کی جانب سے پاکستان میں پہلی بار ای وی بسز شروع کی گئیں،انہوں نے کہاکہ ای وی بسز نہ صرف ماحول دوست ہیں ،شہریوں کو جدید سفری سہولت بھی فراہم کر رہی ہیں،خواتین کے لیے الیکٹرک بائیکس کا منصوبہ بھی منظور کر لیا گیا، نوکری پیشہ خواتین اور طالبات کو مفت ای وی بائکس دی جائیں گی،سندھ میں سرمایہ کاری کے لئے بہت شعبے ہیں، چاہتے ہیں کہ برطانوی سرمایہ کار سندھ میں سرمایہ کاری کریں، انہوں نے مزیدکہاکہ صوبے میں صحت کے شعبے میں شاندار کام ہو رہا ہےاین آئی سی وی ڈی اور سائبر نائف جیسے جدید طبی مراکز عالمی معیار کی سہولیات فراہم کر رہے ہیں، سندھ میں دنیا کا سب سے بڑا ہاؤسنگ منصوبہ جاری ہے، جس کے تحت 21 لاکھ مکانات سیلاب متاثرین کے لیے تعمیر کیے جا رہے ہیں، ہاؤسنگ منصوبے کا مقصد قدرتی آفات سے متاثرہ افراد کو محفوظ رہائش فراہم کرنا اور ان کی زندگیوں کو دوبارہ مستحکم کرنا ہے،دوران ملاقات برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر زو ویئر کی جانب سے حکومت سندھ کے ترقیاتی منصوبوں کی تعریف کی گئی،کہناتھاصوبے میں عوامی فلاح و بہبود کے لیے جو کام ہو رہا ہے، وہ قابل ستائش ہے،مستقبل میں مختلف شعبوں میں شراکت داری کو فروغ دیا جائے گا، دوران ملاقات سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے معزز مہمانوں کو سندھی اجرک اور ٹوپی کے تحائف بھی پیش کئے