بولان میں جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کا حملہ

بولان میں جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کا حملہ
سیکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری
خود کش بمباروں نے خواتین اور بچوں کو ڈھال بنایا ہوا ہے
155 مسافروں کو دہشت گردوں سے بازیاب کروا لیا گیا، سیکیورٹی ذرائع
27 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا جا چکا ہے، سیکیورٹی ذرائع
بولان میں جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خود کش بمباروں نے خواتین اور بچوں کو ڈھال بنایا ہوا ہے۔ خود کش بمباروں نے تین مختلف جگہوں پر عورتوں اور بچوں کو یرغمال بنا رکھا ہے۔ عورتوں اور بچوں کی خود کش بمباروں کے ساتھ موجودگی کی وجہ سے آپریشن میں انتہائی احتیاط برتی جا رہی ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ 37 زخمیوں کو طبی امداد کے لئے روانہ کر دیا گیا ہے۔ اب تک 155 مسافروں کو دہشت گردوں سے بازیاب کروا لیا گیا ہے۔ 27 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا جا چکا ہے۔