معیشت مستحکم،ملک کومثبت سمت لےجانےکی حکومتی کوششیں قابل ستائش ہیں،صدر

معیشت مستحکم،ملک کومثبت سمت لےجانےکی حکومتی کوششیں قابل ستائش ہیں،صدر
ہمیں پاکستان کےبہترمستقبل کےلیےعزم کےساتھ کام کرناہے،صدرمملکت
ہمیں ملک میں گڈگورننس اورسیاسی استحکام کو فروغ دیناہے،آصف علی زرداری
ہمیں اپنےجمہوری نظام کی مضبوطی کیلئےملکرکام کرناہے،آصف زرداری
صدرمملکت آصف علی زرداری نےکہاہےکہ معیشت مستحکم،ملک کومثبت سمت لےجانےکی حکومتی کوششیں قابل ستائش ہیں پارلیمنٹ کےمشترکہ اجلاس سےخطاب کرتے ہوئے صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا تھاہمیں پاکستان کےبہترمستقبل کےلیےعزم کےساتھ کام کرناہے،ہمیں ملک میں گڈگورننس اورسیاسی استحکام کو فروغ دیناہے،ہمیں اپنےجمہوری نظام کی مضبوطی کیلئےملکرکام کرناہے،ملکی معیشت مستحکم ہوئی ہے،مثبت راستے پرچلنےکیلئےحکومتی اقدامات قابل تحسین ہیں،پالیسی ریٹ میں کمی،زرمبادلہ ذخائرمیں ریکارڈاضافہ خوش آئند ہے،ہمیں عوامی خدمت کےشعبےمیں بھرپورتوجہ دیناہوگی،عوام کی بہبود کےمنصوبوں پرتوجہ مرکوزکرناہوگی، ملک کویکجہتی اورسیاسی استحکام کی ضرورت ہے،ملک میں سماجی انصاف کافروغ ضروری ہے،یکساں ترقی کےخواب کوعملی جامہ پہناناضروری ہے، پسماندہ علاقوں کی ترقی پرخصوصی دیناہوگی،انفراسٹرکچر،تعلیم اورشعبہ صحت میں سرمایہ کاری کوفروغ دینا ہے،ملک کےٹیکس نظام میں مزید بہتری لانا ہوگی،ٹیکس نظام میں اصلاحات وقت کاتقاضا ہے،ٹیکس کا منصفانہ نظام لاگوہونا چاہیے