تازہ ترین

مصطفی عامر قتل کیس،قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے ذیلی کمیٹی بنادی

مصطفی عامر قتل کیس،قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے ذیلی کمیٹی بنادی
کمیٹی میں سابق وفاقی وزیرعبدالقادرپٹیل،رکن قومی اسمبلی آغارفیع اللّٰہ اورنبیل گبول شامل
اسلام آباد:ایم کیو ایم سے خواجہ اظہار الحسن بھی کمیٹی کا حصہ ہیں
کمیٹی نےمصطفیٰ عامرکیس میں آئندہ اجلاس میں آئی جی سندھ کو طلب کرلیا

مصطفیٰ عامر کے قتل کیس کےمعاملے پر قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے ذیلی کمیٹی بنادی نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی میں سابق وفاقی وزیرعبدالقادرپٹیل،رکن قومی اسمبلی آغارفیع اللّٰہ اورنبیل گبول شامل ہیں،ایم کیو ایم سے خواجہ اظہار الحسن بھی کمیٹی کا حصہ ہیں،کمیٹی نےمصطفیٰ عامرکیس میں آئندہ اجلاس میں آئی جی سندھ کو طلب کر لیاہے،دوسری جانب مصطفیٰ عامر قتل کیس میں ملزمان نے واردات کس طرح انجام دی؟کب کیا ہوا؟ ملزم ارمغان کی انٹروگیشن رپورٹ سامنے آگئی،رپورٹ کے مطابق ملزم ارمغان خیابان مومن میں بنگلے میں کال سینٹر چلاتا ہے،کال سینٹر میں 30 سے 40 لڑکے اور لڑکیاں کام کرتے ہیں، ملزم کی ماہانہ آمدن کروڑوں روپے ہے،بنگلے میں شیر کے 3 بچے بھی غیر قانونی طورپررکھے ہوئِے تھے،30سے 35 سیکیورٹی گارڈز بھی موجود تھے، بیرونِ ملک سے منشیات منگوانےپر2019 میں کسٹم نے ارمغان پر مقدمہ درج کیا تھا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close