تازہ ترین

کامران ٹیسوری کاگورنر انیشیٹیو کے تحت برطانیہ بھر میں مراکز کھولنے کا اعلان

کامران ٹیسوری کاگورنر انیشیٹیو کے تحت برطانیہ بھر میں مراکز کھولنے کا اعلان
پاکستانی و کشمیری قانون کی پاسداری کرکے اپنی شناخت کو فخر بنائیں،گورنر سندھ
سوشل میڈیا پر بغیر تصدیق خبر پھیلانے کی اسلام اجازت نہیں دیتا ،کامران ٹیسوری
صادق خان کا لندن میں 3 بار مسلسل میئر بننا کمال ہے،کامران ٹیسوری

کامران ٹیسوری نےگورنر انیشیٹیو کے تحت برطانیہ بھر میں مراکز کھولنے کا اعلان کردیا،کہاکہ پاکستانی و کشمیری کمیونٹی پاکستان کے ایمبیسیڈر ہیں، قانون کی پاسداری کرکے اپنی شناخت کو فخر بنائیں گورنر سندھ نے برمنگھم کی جامع مسجد میں خطاب کے دوران وطن عزیز کی خوشحالی کیلیے خصوصی دعائیں کیں،گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے اوورسیز پاکستانیوں سے خطاب میں اتحاد اور مثبت تشخص اجاگر کرنے پر زوردیا،انہوں نےکہا کہ سوشل میڈیا پر بغیر تصدیق خبر پھیلانا نہ مہذب معاشرے کی نشانی ہے، نہ ہی اسلام اس کی اجازت دیتا ہے،سندھ میں کوئی مسئلہ ہو،گورنرانیشیٹیو کے تحت قائم مراکز مدد کریں گے، انہوں نے کہاکہ اوورسیز پاکستانیوں نے ریکارڈ زرمبادلہ بھیج کر ملکی معیشت کو نئی طاقت دی، برطانیہ میں آباد پاکستانیوں اور کشمیریوں کا آبائی وطن کی معیشت میں اہم کردار ہے، پاکستان کے عام شہری برطانیہ میں اعلی ترین سیاسی عہدوں پر پہنچے ہیں، بس ڈرائیوروں کے بچوں نے رکن پارلیمنٹ بن کر مثالیں قائم کی ہیں، انہوں نے مزیدکہا کہ صادق خان جیسے عام شہری کا لندن میں تین بار مسلسل مئیر بننا کمال ہے، برطانیہ میں آباد پاکستانیوں نے وطن کی بہت خدمت کی، میں انکی خدمت کیلیے حاضر ہوں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close