ترک صدر رجب طیب اردوان کی وزیر اعظم ہاؤس آمد

ترک صدر رجب طیب اردوان کی وزیر اعظم ہاؤس آمد
وزیر اعظم شہباز شریف نے ترک صدر کا والہانہ استقبال کیا
ترک صدر کی وزیر اعظم ہاؤس آمد پر دونوں ممالک کےقومی ترانے بجائے گئے
وزیر اعظم نے ترک صدر سے وفاقی کابینہ کے اراکین کا تعارف کرایا
ترک صدر نے وزیر اعظم ہاؤس کے احاطے میں پودا لگایا
ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان وزیر اعظم ہاؤس پہنچے جہاں ان کا والہانہ استقبال کیا گیا۔۔ ترک صدر کی وزیر اعظم ہاؤس آمد پر دونوں ممالک کےقومی ترانے بجائے گئے۔ وزیر اعظم نے ترک صدر سے وفاقی کابینہ کے اراکین اور اعلیٰ حکام کا تعارف کرایا۔ ترک صدر نے وزیر اعظم ہاؤس کے احاطے میں پودا بھی لگایا۔ ترک صدر رجب طیب اردوان نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے مصافحہ کیا۔