ہیوی وہیکل ٹریفک سب سے بڑا مسئلہ ہے، شرجیل میمن

ہیوی وہیکل ٹریفک سب سے بڑا مسئلہ ہے، شرجیل میمن
تمام ہیوی ٹریفک کی فٹنس چیک کی جائے گی، شرجیل میمن
گاڑیوں کی فٹنس سے متعلق اقدامات کررہے ہیں، شرجیل میمن
80ہزار نمبر پلیٹس محکمہ ایکسائز کے پاس تیار پڑی ہیں، شرجیل میمن
واٹر بورڈ نے تمام واٹر ٹینکرز کو بار کوڈ جاری کیے، شرجیل میمن
جس واٹر ٹینکر کے پاس بارکوڈ نہیں ہوگا اسے بند کیا جائے گا، شرجیل میمن
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا کہ ہیوی وہیکل ٹریفک سب سے بڑا مسئلہ ہے۔ تمام ہیوی ٹریفک کی فٹنس چیک کی جائے گی شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ گاڑیوں کی فٹنس سے متعلق اقدامات کررہے ہیں۔ فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر گاڑی سڑکوں پر نہیں لائی جاسکے گی۔ اسی ہزار نمبر پلیٹس محکمہ ایکسائز کے پاس تیار پڑی ہیں۔ موٹر سائیکل سمیت تمام ٹرانسپورٹ کیلئے فٹنس سرٹیفکیٹ لازمی ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ واٹر بورڈ نے تمام واٹر ٹینکرز کو بار کوڈ جاری کیے جس واٹر ٹینکر کے پاس بارکوڈ نہیں ہوگا اسے بند کیا جائے گا۔ رجسٹریشن کے بغیر گاڑیوں کے خلاف ایکشن ہوگا