وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا بڑا اعلان

وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا بڑا اعلان
بے گھر افراد کیلئے 3مرلہ کے مفت پلاٹ دینے کے فیصلے پر عملدرآمد
پہلے مرحلے میں 22اضلاع میں 33 اسکیموں میں 1892 پلاٹ دئیے جائیں گے
راولپنڈی ڈویژن کے 4اضلاع میں 5اسکیموں میں 658تین مرلہ کے پلاٹ دئیے جائیں گے
فیصل آباد ڈویژن کے 5اضلاع کی 4اسکیموں میں 288تین مرلہ پلاٹ ملیں گے
وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا بہت بڑا اعلان۔ضرورت مند اور ناداربے گھر افراد کیلئے 3مرلہ کے مفت پلاٹ دینے کے فیصلے پر عملدرآمد کا آغاز ہوگیا۔ پہلے مرحلے میں 22اضلاع میں 33 اسکیموں میں 1892 پلاٹ دئیے جائیں گے۔ راولپنڈی ڈویژن کے 4اضلاع میں 5اسکیموں میں 658تین مرلہ کے پلاٹ دئیے جائیں گے۔ فیصل آباد ڈویژن کے 5اضلاع کی 4اسکیموں میں 288تین مرلہ پلاٹ ملیں گے۔ لاہور ریجن کے 3اضلاع کی 5اسکیموں میں 518 تین مرلہ پلاٹ دئیے جائیں گ۔ بھکر ریجن کی ا7سکیموں میں 131 تین مرلہ پلاٹ دئیے جائیں گے۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے بے گھر نادار افراد کو مفت پلاٹ دینے کے لئے فوری اقدامات کا حکم دے دیا۔ کہا پنجاب کے ہر شہری کے پاس اپنا گھر میراخواب ہے۔