چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کی زیر صدارت بورڈ آف گورنرز کا اجلاس

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کی زیر صدارت بورڈ آف گورنرز کا اجلاس
قذافی اسٹیڈیم کی تعمیرنوپرچیئرمین مین پی سی بی محسن نقوی سے اظہار تشکر
میرا انفرادی کام نہیں،پوری ٹیم کو کریڈٹ جاتا ہے،چیئرمین پی سی بی محسن نقوی
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی زیر صدارت پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس ہوا 117روزکی ریکارڈ مدت میں قذافی اسٹیڈیم کی تعمیرنوپرچئیرمین پی سی بی محسن نقوی سے اظہار تشکرکیا،ممبران نے جدید سہولتوں سے آراستہ قذافی اسٹیڈیم کی تکمیل پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اورپی سی بی کی پوری ٹیم کو مبارکباد دی،اجلاس میں محسن نقوی کاکہناتھاکہ میرا انفرادی کام نہیں،پوری ٹیم کو کریڈٹ جاتا ہے،اللہ تعالٰی کا شکر گزار ہوں کہ ہماری مخلصانہ کاوشوں کو ثمر بار کیا،تنقید کی پرواہ نہیں کی اور اللہ تعالٰی کے سہارے آگے بڑھے،میری پوری ٹیم خصوصا ورکرز نے خواب کو حقیقت کا روپ دیا