ترک صدرطیب اردوان کا 12 فروری کو پاکستان کا دورہ متوقع

ترک صدرطیب اردوان کا 12 فروری کو پاکستان کا دورہ متوقع
پاک ترکیہ ہائی لیول اسٹریٹجک کوآپریشن کونسل اجلاس میں شرکت کریں گے
مفاہمت کی متعدد یادداشتوں پر دستخط کیےجانےکاامکان
ترک صدرطیب اردوان کا 12 فروری کو پاکستان کا دورہ متوقع ہے جہاں وہ 13 فروری کووزیراعظم شہبازشریف کےساتھ پاکستان ترکیہ ہائی لیول اسٹریٹجک کوآپریشن کونسل کےساتویں اجلاس میں شریک ہوں گے دورہ کےدوران دونوں ممالک کے درمیان زرعی شعبے سمیت اقتصادی تعاون کو بڑھانےکےلیےمفاہمت کی متعدد یادداشتوں پر دستخط کیےجانےکاامکان ہے،پاکستان اورترکیہ کی قومی غذائی تحفظ اورزراعت کی وزارتوں کے سینئر حکام نے زراعت اورلائیواسٹاک کے شعبوں میں مستقبل کے تعاون کے لیے ایک ایکشن پلان وضع کرنے کے لئے میٹنگ کی،پاکستان نےترکیہ کوملک میں 22 کروڑجانوروں کو اجاگر کرتے ہوئےمویشیوں کی ویکسینیشن میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دی ہے ترکیہ نےزرعی پیداواربڑھانے کیلئے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے