تازہ ترین

پاکستان وامریکا کے عوامی رابطے مضبوط کیے جانے چاہئیں،بلاول بھٹو

پاکستان وامریکا کے عوامی رابطے مضبوط کیے جانے چاہئیں،بلاول بھٹو
مذہب کو تقسیم کرنے کی بجائے متحد کرنے کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے،بلاول بھٹو
لوگوں کے ساتھ برابر کی سطح پر برتاؤ کرنا چاہیے،چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان و امریکا کے عوامی رابطے مضبوط کیے جانے چاہئیں  انہوں نے قومی دعائیہ ناشتے کی تقریب میں پاکستانی میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ تقریب میں امریکی حکام سمیت دنیا بھر کے رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں کیں،بلاول بھٹو زرداری نے بتایا کہ امریکا میں ہونے والے قومی دعائیہ ناشتے کی تقریب میں دنیا بھر سے اہم ترین شخصیات موجود تھیں،امریکی صدر نے خطاب بھی کیا،قبل ازیں واشنگٹن میں قومی دعائیہ ناشتے کی تقریب سے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی خطاب کیا،بلاول بھٹو نے کہا کہ مذہب کو تقسیم کرنے کی بجائے متحد کرنے کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے،لوگوں کے ساتھ برابر کی سطح پر برتاؤ کرنا چاہیے،میری اراکینِ کانگریس سے بھی ملاقاتیں ہوئیں، اب میں وزیر خارجہ نہیں تاہم تمام ملاقاتیں ذاتی حیثیت میں کیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close