کراچی:ڈکیتی میں ڈکیت ہلاک اور ایک شہری جاں بحق ،ایک شہری زخمی

کراچی:ڈکیتی میں ڈکیت ہلاک اور ایک شہری جاں بحق ،ایک شہری زخمی
کراچی:واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج کے ٹوئنٹی ون نیوز کوموصول
کراچی:ہلاک ڈاکو عبداللہ پر پہلا مقدمہ کم عمری میں درج ہواتھا،پولیس
سولجر بازار جماعت خانہ ہاشو اپارٹمنٹ کے قریب دوران ڈکیتی ایک ڈکیت ہلاک اور ایک شہری جاں بحق ایک شہری زخمی کے واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج کے ٹوئنٹی ون نیوز کوموصول ہو گئی سولجر بازار میں ڈکیتی کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سےایک ڈاکو اپنے ہی ساتھی کی گولی لگنے سے ہلاک اور 2شہری طاہر بزنجو اور صدام زخمی ہوئے،دونوں زخمیوں کو ڈالمیا روڈ پر نجی اسپتال منتقل کردیا گیا،جہاںشہری طاہر دوران علاج جاں بحق ہوگیا،پولیس کےمطابق ہلاک ڈاکو پر 2مقدمات پہلے سے درج ہیں،ہلاک ڈاکو عبداللہ پر پہلا مقدمہ کم عمری میں درج ہواتھا،مقتول طاہر کی لاش چھیپا سرد خانے منتقل کردی گئی