مراکش کشتی حادثہ،13 لاشوں کی شناخت کا عمل مکمل کرلیاگیا

مراکش کشتی حادثہ،13 لاشوں کی شناخت کا عمل مکمل کرلیاگیا
اسلام آباد:13لاشوں کی شناخت پاکستان سے ثابت ہوئی ہے،سفارتی ذرائع
میتوں کی شناخت کے لیے نادرا کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہیں،ذرائع
مراکش کشتی حادثے میں ملنے والی 13 لاشوں کی شناخت کا عمل مکمل کر لیا گیا سفارتی ذرائع کے مطابق 13 لاشوں کی شناخت پاکستان سے ثابت ہوئی ہے،واضح رہے کہ 15 جنوری کو کشتی واقعے میں 44 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں تاہم اب ذرائع کا کہنا ہے کہ مقامی حکام کو صرف 13 پاکستانیوں کی لاشیں ہی ملی ہیں،پاکستانی سفارت خانہ مراکش کے ذرائع کے مطابق میتوں کی شناخت کے لیے نادرا کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہیں، فنگر پرنٹ اور تصاویر نادرا کو بھجوائی گئی تھیں