کینسرکاعالمی دن کینسر سے درپیش چیلنجز سے نمٹنے کی یاد دہانی کراتا ہے،صدرمملکت

کینسرکاعالمی دن کینسر سے درپیش چیلنجز سے نمٹنے کی یاد دہانی کراتا ہے،صدرمملکت
پاکستان میں کینسر کی بیماری کی سنگینی کا اِدراک کرنا ضروری ہے،صدرزرداری
صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے عالمی دن پر کینسر کے خلاف کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں صدرِ مملکت آصف علی زرداری نےکینسر سے بچاؤ کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں آصف علی زرداری نے کہا کہ کینسر کا عالمی دن کینسر سے درپیش چیلنجز سے نمٹنے کی یاد دہانی کراتا ہے،پاکستان میں کینسر کی بیماری کی سنگینی کا اِدراک کرنا ضروری ہے،انہوں نےکہاکہ کینسر اموات کی سب سے بڑی وجوہات میں سے ایک ہے جو صرف صحت کا مسئلہ نہیں،ایک سماجی چیلنج بھی ہے،شعبۂ صحت پر کینسرکابوجھ کم کرنے کے لیے تجدیدِ عہد اور تیز تر کاوشوں کی ضرورت ہے