تازہ ترین

سندھ حکومت کا کراچی سمیت صوبہ کی تمام ڈویژنوں میں منافع خوروں کے خلاف موثر کارروائی کامنصوبہ

سندھ حکومت کا کراچی سمیت صوبہ کی تمام ڈویژنوں میں منافع خوروں کے خلاف موثر کارروائی کامنصوبہ
سندھ حکومت کا اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر ضابطے سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس
تمام گڈاؤنز کو رمضان سےپہلے رجسٹرڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے،وقار مہدی
سندھ بھر کی سبزی منڈیوں کے کولڈاسٹوریج رجسٹرڈکیے جائیں گے ،معاون خصوصی

سندھ حکومت کا کراچی سمیت صوبہ کی تمام ڈویژنوں میں منافع خوروں کے خلاف موثر کارروائی کامنصوبہ بنالیاگیا سندھ حکومت نےمنافع خوروں کے لئے الگ نئے تھانوں کے قیام کا بھی فیصلہ کرلیا،سندھ حکومت کا اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر ضابطے سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس وزیراعلیٰ سندھ کےمعاون خصو صی وقارمہدی اور معاون خاص بیورو آف سپلائی عثمان ہنگورو کی صدارت میں منعقد ہوا،اجلاس میں سیکریٹری زراعت سہیل احمد قریشی اور ڈی جی بیورو آف سپلائی نے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے سے متعلق آگاہی فراہم کی،اس موقع پروزیراعلیٰ سندھ کےمعاون خصوصی وقارمہدی کاکہناتھا سندھ حکومت نے منافع خوروں کے خلاف سخت کارروائی کے کےلئے تھانوں کے قیام کا فیصلہ کیا ہے، فیصلے کا مقصد اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام لانا اور ذخیرہ اندوزی اور گراں فروشوں کو روکنا ہے، تمام گڈاؤنز کو رمضان سےپہلے رجسٹرڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، بچت بازاروں میں اشیائے ضروریہ کےخصوصی اسٹال اور پھلوں کی مقرر کردہ قیمتوں کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کیے جائیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close