شام میں ایک کار میں بم دھماکےمیں15افراد جاں بحق،15زخمی

ہلاک ہونےوالوں میں14 خواتین اورایک مرد شامل،غیرملکی میڈیا
ہلاک اورزخمی ہونے والے تمام افراد کھیتوں میں کام کرتے تھے
شام میں ایک کار میں بم دھماکےمیں15افراد جاں بحق ہوگئے غیرملکی میڈیا کے مطابق شام کےشہرمنبیج میں ہونےوالےکاربم دھماکےمیں15 افراد جاں بحق ہوئےجب کہ دھماکےمیں15افراد زخمی بھی ہوئےجن میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے،رپورٹ کےمطابق دھماکےمیں ہلاک ہونےوالوں میں14 خواتین اورایک مرد شامل ہےجب کہ زخمی ہونی والی تمام خواتین ہیں،ہلاک اور زخمی ہونے والے تمام افراد کھیتوں میں کام کرتے تھے