تازہ ترین

ایف بی آر کرپشن کا گڑھ ہے،وزیر اعظم خود کہہ چکے ایف بی آر کرپشن کا گڑھ ہے،مرادعلی شاہ

آئی ایم ایف نے گزشتہ سال زرعی ٹیکس لگانے کی بات کی تھی،وزیراعلیٰ سندھ
ہم نےکہا زرعی ٹیکس وصول کرنا صوبائی معاملہ ہے،وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ
وفاقی حکومت صوبوں کے ساتھ ایسا سلوک نہ کرے،وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ

وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے کہاہےکہ ایف بی آر کرپشن کا گڑھ ہے،وزیر اعظم خود کہہ چکے ایف بی آر کرپشن کا گڑھ ہے  سندھ اسمبلی کےاجلاس کےدوران خطاب میں وزیراعلیٰ سندھ کاکہناتھاکہ ایف بی آر نے اپنی کوتاہیاں چھپانے کیلئے زرعی ٹیکس کی بات کی،آئی ایم ایف نے گزشتہ سال زرعی ٹیکس لگانے کی بات کی تھی،ہم نےکہا زرعی ٹیکس وصول کرنا صوبائی معاملہ ہے،زرعی ٹیکس 20سال سے ہے مگر نتیجہ کم تھا،سیلز ٹیکس کی وصولی صوبوں کو منتقل کی جائے گی،ہم حکومت کا حصہ نہیں پھر بھی سپورٹ کررہے ہیں،وفاقی حکومت صوبوں کے ساتھ ایسا سلوک نہ کرے،وزارت خزانہ بات کرتی ہے لیکن ہمیں ساتھ نہیں ملاتی یہ غلط ہے،دریاؤں پر ڈیم بننے سے ہماری ہزاروں ایکڑ زمین بنجر ہوگئی،وزیراعلیٰ مرادعلی شاہ کامزیدکہناتھاکہ ہمیں بتایا گیا جنوری میں آئی ایم ایف وفد نہیں آرہا،نہیں چاہتے آئی ایم ایف پروگرام ختم ہونے کی وجہ بنیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close