اسرائیل کا اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی انروا کو کام روکنے کا حکم

اسرائیل کا اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی انروا کو کام روکنے کا حکم
انروا اسرائیل میں 48 گھنٹوں کے اندر اپنا کام روک دے، اسرائیلی مندوب
اسرائیل انروا سے تمام مواصلاتی تعاون اور رابطےختم کر دےگا، اسرائیلی مندوب
ہم انروا کے لیے کام کرنےوالوں سے بھی تعاون و روابط ختم کریں گے، اسرائیلی مندوب
اسرائیل نے اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی انروا کو کام روکنے کا حکم دے دیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی مندوب نے کہا کہ انروا اسرائیل میں 48 گھنٹوں کے اندر اپنا کام روک دے، اسرائیل انروا سے تمام مواصلاتی تعاون اور رابطےختم کر دےگا۔ اسرائیلی مندوب نے کہا کہ ہم انروا کے لیے کام کرنےوالوں سے بھی تعاون و روابط ختم کریں گے۔خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی پارلیمنٹ نے گزشتہ برس حماس سے تعلق کا الزام لگا کر انروا کو غیرقانونی قرار دیا تھا۔