نوجوان کی محبت میں گرفتار ہوکر کراچی آنے والی خاتون کا امریکا واپس جانے سے انکار

نوجوان کی محبت میں گرفتار ہوکر کراچی آنے والی خاتون کا امریکا واپس جانے سے انکار
خاتون نے کراچی ائیرپورٹ پر ہنگامہ آرائی کی
امریکی خاتون نے پہلے امیگریشن کرانے سے انکار کیا
کراچی:خاتون کو 19 سالہ ندال میمن سے محبت ہوئی تھی
دو بچوں کی ماں 11 اکتوبر کو کراچی پہنچی تھی
19 سالہ نوجوان امریکی خاتون سے شادی کے لیے راضی تھا
نوجوان کے گھر والوں نے امریکی خاتون سے شادی سے انکار کر دیا
پاکستانی نوجوان کی محبت میں گرفتار ہوکر کراچی پہنچنے والی خاتون نے امریکا واپس جانے سے انکار کر دیا۔ ائیر پورٹ ذرائع کے مطابق محبت میں ناکامی پر مایوس خاتون نے کراچی ائیرپورٹ پر ہنگامہ آرائی کی، امریکی خاتون نے پہلے امیگریشن کرانے سے انکار کیا اور پھر ڈپارچر لاؤنج میں جہاز میں سوار نہیں ہوئی۔سیکیورٹی ایس او پیز کی وجہ سے مسافر کو زبردستی پرواز میں سوار نہیں کرایا جا سکتا۔ کراچی کے علاقے گارڈن کے رہائشی 19 سالہ ندال میمن سے محبت ہوئی تھی اور سوشل میڈیا پر محبت میں مبتلا دو بچوں کی ماں 11 اکتوبر کو کراچی پہنچی تھی۔19 سالہ نوجوان امریکی خاتون سے شادی کے لیے راضی تھا مگر گھر والوں نے امریکی خاتون سے شادی سے انکار کر دیا۔