سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس

سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس
میڈیا انڈسٹری کا ایک طاقتور کردار ہے، سینئر صوبائی وزیر
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت کنٹینٹ اور پروڈکشن اوور سائٹ بورڈ کا اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں مختلف مختلف پروڈکشن ہاؤسز نے امن، رواداری، سماجی ہم آہنگی، اور ثقافتی ورثے کو فروغ دینے کے لیے اپنے خیالات پیش کیےاجلاس میں انتہا پسندی اور منفی عناصر کا مقابلہ کرنے کے لیے ایک تعمیری بیانیے کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا ،اس موقع پر سینئر وزیر شرجیل انعامیمن کا کہنا تھا کہ ایک تعمیری اور مثبت معاشرے کی تعمیر میں میڈیا انڈسٹری کا ایک طاقتور کردار ہے، ہمیں مؤثر اور ذمہ دارانہ مواد کی تخلیق کے ذریعے شدت پسندانہ بیانیے اور منفیت کا فعال طور پر مقابلہ کرنا ہے، ہمارا مقصد سماجی ہم آہنگی کے لیے خطرہ بننے والے تفرقہ انگیز عناصر کی حوصلہ شکنی کرتے ہوئے اتحاد، حب الوطنی اور ثقافتی بیداری کو فروغ دینا ہے، سندھ کے ثقافتی تنوع اور ورثے کو فلموں، ڈراموں اور ڈیجیٹل مواد کے ذریعے اجاگر کیا جانا چاہیے ، سندھ حکومت کا مقصد مثبت پیغام رسانی کے فروغ کے لئے میڈیا ہاؤسز، فلمسازوں اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ساتھ تعاون کرنا ہے ،