تازہ ترین

وزیراعظم کی بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے وفد سے ملاقات

وزیراعظم کی بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے وفد سے ملاقات
سرمایہ کاری کی وسیع استعداد اور اقتصادی صلاحیت پر تبادلہ خیال
وزیراعظم نے پاکستان میں کاروباری مواقع میں گہری دلچسپی پر شکریہ ادا کیا
وزیر اعظم کا سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرنے کیلئے حکومت کے عزم کا اعادہ
بین الاقوامی تجارتی وفد کا پاکستان کے مستقبل کی ترقی کی رفتار پر اعتماد کا اظہار

وزیر اعظم کی امریکا سے تعلق رکھنے والے سرمایہ کار جینٹری بیچ کی قیادت میں بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے وفد سے ملاقات ہوئی پاکستان کی سرمایہ کاری کی وسیع استعداد اور امید افزا اقتصادی صلاحیت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران وزیراعظم نے پاکستان میں کاروباری مواقع میں گہری دلچسپی پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے سازگار کاروباری ماحول، تیزتر و پائیدار عمل درآمد اور مضبوط ادارہ جاتی تعاون کو یقینی بنا کر غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔ پاکستان کے اسٹریٹجک جغرافیائی محل وقوع، ہنر مند، باصلاحیت اور نوجوان افرادی قوت اور تیزی سے پھیلتی ہوئی کنزیومر مارکیٹ پر روشنی ڈالتے ہوئے ہوئے وزیراعظم نے عالمی سرمایہ کاری کی منزل کے طور پر ملک کے منفرد منظر نامے کا ذکر کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close